فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی اور بیمار ہونے والے جوانوں کا خیال رکھا جائے گا ، سی ٹی او راولپنڈی 

فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی اور بیمار ہونے والے جوانوں کا خیال رکھا جائے …

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے دوران ڈیوٹی  زخمی ہونے والے اہلکار  عاطف کی تیمار دیاری کیلئے سرکل انچارج اڈیالہ سیکٹر فیصل کھوکھر  کو  ان کے گھر بھیجا اور گلدستہ پیش کیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی اور بیمار ہونے والے جوانوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان  نے اپنے پیغام میں کہا کہ دوران ڈیوٹی زخمی یا بیمار ہونے والے افسران یا ملازمین کو سرکاری طور پر علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کی ہر سہولت اور ضرورت کا خیال رکھا جائے گا۔ انھوں نے تمام سرکل انچارجز کو خصوصی احکامات جاری کیے کہ اپنے سرکل میں تعینات زخمی یا بیمار ملازمین کی تیمارداری کی جائے اور انھیں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔

سی ٹی او نے کہا کہ ایسے اقدامات سے جوانوں کا مورال بلند ہوگا اور وہ بہتر طریقے سے فرائض انجام دیں گے ۔

واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں  آمد کے باعث راولپنڈی ٹریفک پولیس کیلئے ٹریفک کی روانگی کو برقرار رکھنا ایک چیلنج بن چکاہے  جبکہ اس سلسلے میں  پولیس لائن ایم ٹی میں عرصہ دراز سے کھڑی خراب موٹر سائیکلوں کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کروا کے فعال کیا گیا ہے ۔

  پولیس لائن ایم ٹی میں عرصہ دوسال سے ناکارہ  کھڑے سنو بائیک کی بھی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کروا کے مری بھیج دیا گیا ہے   جبکہ    تمام ڈرائیوراور بائیک رائیڈ ز کو احکامات جاری کیے کہ زیر استعمال سرکاری گاڑی و بائیک کو   درست اور صاف ستھرارکھیں اور گاڑیوں کے انجن آئل کووقت پر تبدیل کروائیں ۔ 

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.