فرحان اختر نے شیبانی سے دوسری شادی کرلی

فوٹو، انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر  فرحان اختر نے گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  فرحان اختر نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن کالے کورٹ پینٹ کا انتخاب کیا جبکہ دلہن شیبانی نے لال عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

فرحان اختر کو دھوپ سے بچنے کے لیے چشمے لگائے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے اپنی شادی کو نہایت ہی سادہ رکھتے ہوئے قریبی عزیز و اقارب کے سامنے ساری زندگی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں۔

فرحان اور شیبانی نے الگ الگ قسمیں لکھیں جو انہوں نے آج تمام مہمانوں کی موجودگی میں پڑھ کر سنائیں۔

فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے نہ نکاح کیا اور نہ ہی مراٹھی طرز کی شادی کے تحت کوئی رسم ادا کی، کہا جارہا ہے کہ جوڑے نے ایک دوسرے کے مذہبی پس منظر اور عقائد کو اپنے خاص دن سے دور رکھنے کے لیے روایتی شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی کی تقریب کا انعقاد جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کے کھنڈالہ میں واقع فارم ہاؤس میں کیا گیا ہے۔

شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے رہتیک روشن، راکیش روشن ، امرتا اروڑا، ریا چکرورتی، انوشا ڈانڈیکر فارم ہاؤس پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نکاح کریں گے نہ مراٹھی شادی کے تحت کوئی رسم ادا کی جائے گی۔

کہا جارہا ہے کہ جوڑے نے ایک دوسرے کے مذہبی پس منظر اور عقائد کو اپنے خاص دن سے دور رکھنے کے لیے روایتی شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا۔

فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.