فرح خان نے شعیب اور ثانیہ کے بیٹے کو فلم کیلئے سائن کرلیا


بھارتی فلمساز فرح خان نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بیٹے کو اپنی فلم کے لیے سائن کرلیا۔

فلمساز فرح خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور اذہان کی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے، جو ہاتھ میں 500 روپے کا نوٹ پکڑے ہوئے ہے۔

فرح خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میرا نیا ہیرو سستے میں مل گیا۔ 

اُنہوں نے لکھا کہ میں نے اس پیارے بچے اذہان کو صرف 500 روپے میں سائن کیا ہے۔ 

فلمساز نے ثانیہ مرزا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ رعایت کے لیے شکریہ۔ 

فرح خان کے ‘نئے ہیرو’ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب کا دل جیت لیا ہے،  ثانیہ مرزا بھی خوش نظر آئیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے الگ ہونے والے شیلیش لودھا واجبات کے منتظر

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی کی ادائیگی کا چیک اس طرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *