فرح گوگی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کونسا؟


سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بارے میں بتادیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں فرح گوگی نے کہا کہ یہ میرا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سارے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ ہیں۔

فرح خان نے  ان جعلی اکاؤنٹس کی تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ جیسے ہی فرح خان کا نام زبان زد عام ہوا سوشل میڈیا پر بھی ان کے اکاؤنٹس کو فالو کرنے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فرح خان کی کرپشن کی داستانیں ناصرف اپوزیشن بلکہ گھر کے بھیدی عبدالعلیم خان بھی سناتے دکھائی دیتے ہیں۔

فرح خان کے مہنگے لگژری برانڈڈ جوتوں کی بات ہو یا ہینڈ بیگ کا معاملہ، سب کی ہی توجہ اس جانب ہے اور فرح خان کی کرپشن نے ہر جانب ہل چل مچا دی ہے۔

کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان کا نام بشریٰ بی بی اور عمران خان کی 2018 میں ہونے والی شادی کے بعد سامنے آیا جو اس شادی میں بھی پیش پیش تھیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شیخ رشید کا حراست کے دوران بھی دبنگ انداز برقرار

فوٹو، اسکرین گریب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار ہوئے کئی گھنٹے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *