فری لانسرز کو بیرون ملک سے رقم وصولی میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور فیصل بینک میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

فری لانسرز کو بیرون ملک سے رقم وصولی میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے پی آئی ٹی …

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان بھر کے پی آئی ٹی بی کے رجسٹرڈ فری لانسرز کیلئے بیرون ملک سے آن لائن رقوم کے حصول کو آسان اور تیز تر بنانے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور فیصل بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب ارفع ٹیکنالوجی پارک میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف اور ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ فیصل بینک علی وقار نے دستخط کیے۔ تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی احمد اسلام، کنٹری مینجر پے او نیر محسن مظفر، سینئر آفیسر سٹیٹ بینک علی عطا اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف نے کہا کہ اس اقدام سے ملک بھرکے فری لانسرز کیلئے عالمی رقوم منگوانے میں حائل مشکلات کم ہوں گی اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیجیٹل سروسز کے فروغ سے فری لانسرز کمیونٹی کو بے پناہ سہولیات ملیں گی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ، تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار ،فوری رہا کرنے کا حکم 

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ، تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی …    راولپنڈی(ڈیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *