فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں پہنا شاہ رخ خان کا لاکٹ مداح کو مل گیا


بالی ووڈ کنگ، شاہ رُخ خان کی ایک مداح نے اداکار کا وہ لاکٹ پروڈکشن ہاؤس سے مانگ لیا جو انہوں نے اپنی مشہور زمانہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں پہنا تھا۔

فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رُخ خان  نے ا یک سلور لاکٹ پہنا ہوا تھا جس پر  ’COOL‘ لکھا ہوا تھا۔

 خاتون مداح نے اس لاکٹ کو حاصل کرنے کے لیے فلم کے پروڈکشن ہاؤس سے ٹوئٹر پر رابطہ کیا اور پوچھا کہ وہ ایسا لاکٹ کہاں سے حاصل کر سکتی ہیں؟

بھارتی ویب سائٹس کے مطابق فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے دھرما پروڈکشن نے نا صرف اس مداح خاتون کو جواب دیا بلکہ اُن کا پتہ بھی مانگ لیا تاکہ اُنہیں یہ لاکٹ بھیجا جا سکے۔

خاتون نے لاکٹ موصول ہونے پر دھرما پروڈکشن کے ساتھ کی گئی بات چیت اور لاکٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔

ہارنیتھ نامی مداح کا اپنے ٹوئٹر پر لکھنا تھا کہ ’یہ کیسے شروع ہوا اور کیسا چل رہا ہے آپ سب کے سامنے ہے،   درما پروڈکشن نے میری خوشی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔‘

انہوں نے  لکھا ’ایک لڑکی کے احمقانہ خواب کو پورا کرنے کے لیے شکریہ دھرما پروڈکشن ہاؤس۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’کچھ کچھ  ہوتا ہے‘ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ہے جو 90 کی دہائی میں ریلیز ہوئی اور دھوم مچا دی اور اب تک پسند کی جاتی ہے، اس کے گانے بھی بچہ بچہ گنگناتا نظر آتا ہے۔

شاہ رخ خان  کے بے شمار مداح بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں جو ناصرف اداکار کے پیار میں پاگل ہیں بلکہ ان سے جڑی ہر چیز کو اہمیت دیتے ہیں چاہے وہ کسی فلم میں پہنا فقط ایک ’لاکٹ‘ ہی کیوں نہ ہو۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ہیو جیک مین نے جیمز بانڈ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

ہالی ووڈ اداکار ہیو جیک مین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جیمز بانڈ فلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *