فلک اور سارہ کیلئے مداح دعاگو کیوں؟

فوٹو، انسٹاگرام

پاکستانی معروف فنکار جوڑی، اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی نئی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

فلک شبیر اور سارہ خان نے مداحوں کو میاں بیوی ہونے کے ناطے ایک دوسرے کو عزت اور پیار دینے کا صحیح معنوں میں مطلب سمجھایا ہے۔

فلک شبیر اور سارہ خان اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں و فالوورز کے ساتھ نت نئی خوبصورت پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اِن ویڈیوز اور تصویروں کو دونوں کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے، ایسے میں اس خوبصورت جوڑی کی بیٹی بھی اِن کے مداحوں کی آنکھوں کا تارا بنی ہوئی ہے۔

فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی نئی ویڈیو پر اس جوری کو دیکھ کر  مداحوں کی جانب سے اِنہیں خوش رہنے کی دعائیں اور اِن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مداحوں سمیت انٹرنیٹ صارفین نے  جہاں اس پوسٹ پر ’ ماشاءاللّٰہ‘ کی لائن لگا دی ہے وہیں اس جوڑی سے چند صارفین کا پوچھنا ہے کہ آپ کو ’بد نظر کے لگ جانے سے ڈر کیوں نہیں لگتا ہے ؟‘




Source link

About Daily Multan

Check Also

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.