فوج اور عدلیہ مخالف بیانات پر حکومت نے تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا


فوج اور عدلیہ مخالف بیانات پر حکومت نے تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کا عندیہ …

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی قیادت کے فوج اور عدلیہ مخالف بیانات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق صوبائی وزراءملک احمد خان، عطاءاللہ تارڑ اور سردار اویس لغاری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت کو تحریک انصاف کی قیادت کے فوج اور عدلیہ مخالف غیرذمہ دارانہ بیانات پر سخت تشویش ہے۔

وزراءکا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماء’نیوٹرلز‘ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے فوجی قیادت کے خلاف جو بیانات دے رہے ہیں وہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔ صوبائی وزیرقانون ملک احمد خان نے کہا کہ ”وزیرقانون ہونے کے ناتے یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں عمران خان اور ان کے حواریوں کے ان بیانات کا نوٹس لوں۔ ہم عمران خان اور ان کے حواریوں کے خلاف ہتک عزت اور دیگر قوانین کے تحت مقدمات درج کرا سکتے ہیں۔“

ملک احمد کا کہنا تھا کہ ”سابق وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور ایک سینیٹر کا بیان کہ فوج اور عدلیہ کا ایک سیاسی کردار رہا ہے، ان پر آرٹیکل 6(سنگین غداری)لگتا ہے۔ پہلے تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر عدلیہ اور فوج مخالف مہم چلائی، جس پر اس کے 22کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ پھر انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ تحریک انصاف کی حکومت گرانے میں فوج اور عدلیہ کا کردار تھا۔“

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

منگلا ڈیم یونٹ 5 اور6 کی تجدید کاری کی تقریب،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزادکشمیرمیں تکرار 

منگلا ڈیم یونٹ 5 اور6 کی تجدید کاری کی تقریب،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم … راولپنڈی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *