فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کے بعد زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جو تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں اسے وفاقی حکومت بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم کوئی ماورائے آئین کام نہیں چاہتے، انتخابات چاہتے ہیں، حکومت سے غیر رسمی رابطے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق اتحاد ی ہیں اور رہیں گے، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے کہا اگر اسمبلی توڑنے میں تاخیر ہوجائے تو حرج نہیں لیکن جب عمران کہیں گے اسمبلیاں توڑدیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں الیکشن کے علاوہ کوئی نظام استحکام نہیں دے سکتا، ہماری خواہش ہے 20 مارچ سے پہلے الیکشن کا عمل مکمل ہوکر نئی حکومتیں آجائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر ہے، تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے رہی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پشاور، شناختی کارڈ کے بغیر ہوٹلز میں قیام پر پابندی عائد

اسکرین گریب، فائل فوٹو پشاور میں بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلز اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *