فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں ٹیکسٹائل فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق عبداللہ پور میں ٹیکسٹائل ملز کے گودام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث گودام کی چھت بھی گر گئی جس کی وجہ سے ریسکیو کے کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر آٹھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں اور 50 ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔