فیصل آباد میں ایک بیٹےنے باپ کو دوست کے ساتھ مل کر قتل کر دیا تو دوسر ے بیٹے نے کیا کیا ؟ افسوسناک انکشاف

فیصل آباد میں ایک بیٹےنے باپ کو دوست کے ساتھ مل کر قتل کر دیا تو دوسر ے بیٹے …

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گھر سے نکالنے کی رنجش پر بیٹے نے دوست کیساتھ ملکر باپ کو قتل کر دیا جب کہ دوسرے بیٹے نے وقوعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

تفصیلات کے مطابق ملت ٹاؤن کے علاقہ چک نمبر198رب منیانوالہ کے رہائشی محمد اشرف نے کام کاج نہ کرنے پر چھوٹے بیٹے بلال کو گھر سے نکال دیا تھا محمد اشرف دن کو مستری کا کام اور رات کو انڈے فروخت کرکے گزربسر کرتا تھا، وہ گزشتہ شام انڈے فروخت کرنے کے بعد گھر کے دروازے پر پہنچا تو بلال نے اپنے دوست رمضان عرف جانی کیساتھ ملکر اپنے باپ کو پسٹل سے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے بعد مقتول کے بیٹے علی اصغر نے معاملہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج سے حقیقت سامنے آگئی۔ بعد ازاں ملت ٹاؤن پولیس نے علی اصغر کے بیان پر بلال اور اس کے دوست رمضان عرف جانی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائیپنجابفیصل آباد




Source link

About Daily Multan

Check Also

لڑکے لڑکی کو شرمناک حرکات پر مجبور کر کے ویڈیو بنالی گئی، بلیک میلنگ کرنے والے چار ملزم گرفتار

لڑکے لڑکی کو شرمناک حرکات پر مجبور کر کے ویڈیو بنالی گئی، بلیک میلنگ کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.