فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے کا معاملہ متاثرہ خواتین کا بیان سامنے آگیا

فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے کا معاملہ، متاثرہ خواتین کا بیان سامنے …

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر بے لباس کی جانے والی متاثرہ خواتین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ  کردیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ  انہوں نے کپڑے خود نہیں اُتارے، ملزمان نے بے لباس کیا، دکان میں ہمارے کپڑے پھاڑے اور باہر نکال دیا۔

جیو نیوز کے مطابق  متاثرہ خاتون ” آ ب ”  نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ پکڑے گئے ہیں ہم انہیں پہچانتے ہیں ،انہیں عدالت میں بھی شناخت کریں گے،  ہم دو گھنٹے چنگل میں پھنسے رہے، کوئی بچانے نہیں آیا، سب تماشا دیکھتے رہے۔اس کے علاوہ  دوسری متاثرہ خاتون” ن ”  نے کہا  کہ یہ ہمیں برہنہ حالت میں 2 گھنٹے تک سڑک پر مارتے رہے۔

دوسری جانب آر پی او فیصل آباد عمران محمود کا کہنا ہے کہ تفتیش میں واضح ہوگا کہ خواتین کے کپڑے کیسے پھٹے جبکہ خواتین پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔واضح رہے کہ  پولیس نے کیس میں 5 ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ لے لیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے ملت ٹاؤن میں چار خواتین پر تشدد اور انہیں بے لباس کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

مزید :

علاقائیپنجابفیصل آباد




Source link

About Daily Multan

Check Also

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیئیےماڈل کیمپ لگیں گے

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.