فیصل آباد میں مدرسے سے 12 سالہ طالب علم کی لاش برآمد

فیصل آباد میں مدرسے سے 12 سالہ طالب علم کی لاش برآمد

فیصل آباد(ویب ڈیسک)  تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں مدرسے سے 12 سالہ طالب علم کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضے میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محلہ احمد آباد میں واقع مدرسہ میں سفیان ٹاؤن کے رہائشی شاہد کے 12 سالہ بیٹے طلحہ کی لاش برآمد ہوئی ۔بچہ گزشتہ دو سالوں سے مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور قرآن پاک حفظ کرنے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا،گزشتہ رات طلحہ مدرسے کے ہاسٹل میں سو گیا اور صبح فجر کے وقت ہاسٹل سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی مدینہ ٹاؤن نعیم عزیز سندھو کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالبعلم کے جسم پر ظاہری تشدد کے کوئی نشان موجود نہیں ہیں البتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائیپنجابفیصل آباد




Source link

About Daily Multan

Check Also

ننکانہ صاحب میں کشتی کو حادثہ 4بچے ڈوب گئے

ننکانہ صاحب میں کشتی کو حادثہ ،4بچے ڈوب گئے ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published.