فیصل نیازی کا حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان


فیصل نیازی کا حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن فیصل نیازی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے ان کا موقف سامنے آگیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن فیصل نیازی نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کبھی دور نہیں رہا۔اب اگر الیکشن ہوا تو حمزہ شہباز کو ہی ووٹ دوں گا۔فیصل نیازی نے کہا کہ اکثریت ن لیگ کے پاس ہے اور جیت بھی اس کی ہی ہوگی۔ خیال رہے کہ فیصل نیازی نے پنجاب اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا جو سپیکر کی طرف سے قبول نہیں کیا گیا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

حکومت پنجاب کا مستحق  لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا مستحق  لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.