قتل کے جرم میں گرفتار ملزم کا اپنی تین بیٹیوں کو بھی قتل کرنے کا اعتراف، تفتیش میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آگئے

قتل کے جرم میں گرفتار ملزم کا اپنی تین بیٹیوں کو بھی قتل کرنے کا اعتراف، …

  

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اوکاڑہ میں قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم نے  پانچ روز قبل اپنی تین بیٹیوں کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  ملزم نے چند روز قبل قصور کے علاقہ بگھیانہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور چار افراد کو زخمی کیا تھا ۔چند روز قبل قصور پولیس نے ملزم اسلم کو تین گھنٹوں کے خصوصی آپریشن کے بعد گرفتار کیا تھا ۔آج ملزم نے دوران تفتیش اپنی تین بیٹیوں کو قتل کرکے نہر میں پھینکے کا اعتراف کیا ۔پولیس کو نہر کنارے جائے واردارت سے بچیوں کے جوتے اور ٹوپیاں ملی ہیں ۔ریسکیو آپریشن کے بعد آج سب سے چھوٹی بیٹی مشعل فاطمہ کی نعش بھی نکال لی گئی ہے ۔دیگر بچیوں کی نعشوں کو نکالنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجاباوکاڑہ




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.