قتل کے ملزم کی تھانہ شرقپور کی حوالات میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی

قتل کے ملزم کی تھانہ شرقپور کی حوالات میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شیخوپورہ کے تھانے شرقپور کی حوالات میں قتل کے ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم افضل نے باتھ روم میں پھندہ لگا کر خود کشی کی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ملزم جلال پور کے زمیندار کے15سالہ لڑکے حسنین کے قتل میں ملوث تھا، جس نے 4دن قبل حسنین کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم افضل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے، ڈی پی او شیخوپورہ بھی ہسپتال پہنچے،انہوں نے ملزم کے ورثا کو بھی بلالیا۔

ڈی پی او نے کہا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائیپنجابشیخوپورہ




Source link

About Daily Multan

Check Also

پاکستان کی ترکھان لڑکی جس کے انٹرنیٹ پر لوگ دیوانے ہوگئے

پاکستان کی ترکھان لڑکی جس کے انٹرنیٹ پر لوگ دیوانے ہوگئے لاہور (ویب ڈیسک)  پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *