قصور میں ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا

قصور میں ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصطفی آباد کے علاقہ میں ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم یسین نے حمام میں بیٹھے اپنی  بیٹی کے منگیتر کے بھائی  اورحجام کو قتل کرنے کے بعد گھر جاکر بیوی ممتاز اور بیٹی سونیا کو بھی قتل کر دیا۔حافظ الیاس نامی شہری کی کی منگنی ملزم یسین کی بیٹی سے ہوئی تھی جسے ملزم یسین نے توڑ دیا تھا جبکہ لڑکی کی  والدہ اسی جگہ پر رشتہ کرنے پر بضد تھی۔جس پر ملزم یسین نے حمام میں بیٹھے منگیتر کے بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے وقاص ولد صفدر اورحجام الیاس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

آئی جی پنجاب راؤسردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابقصور




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران خان کے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں الفاظ،  حامد میر، سلیم صافی اور غریدہ فاروقی کی سابق وزیر اعظم پر کڑی تنقید

عمران خان کے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں الفاظ،  حامد میر، سلیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published.