لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثقافت اور ماحول کو بچانے کےلئے پاکستان بلومز کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، قومی ثقافت اور ورثے کی حفاظت سب کی مشترکہ ذمے داری ہے،پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال، اپنے ورثے کی حفاظت کرنا ہوگی۔
بارود خانہ، شاہی قلعے میں پاکستان بلومز لاہور چیپٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہاکہ پاکستان کی ثقافت اور ماحول کو بچانے کے لیے پاکستان بلومز کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔انہوں نےکہاکہ شاہی بارود خانے کی بحالی کا کام دیکھ کر خوشی ہوئی،بہتر ماحول اورآلودگی میں کمی کیلئے پھولوں اور باغبانی کو فروغ دینا چاہیے, ایوانِ صدر کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کام جاری ہے۔