راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف دیواروں پر اشتعال انگیز نعرے لکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیوار پرقومی سلامتی کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز الفاظ لکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ روات پولیس نے دیوار پر اشتعال انگیز الفاظ کی تحریرسامنےآنےپرمقدمہ درج کیا اور ملزم سلیمان خالدکوٹریس کرکےگرفتارکرلیا۔ملزم کو میرٹ پر تفتیش کرتےہوئےٹھوس شواہدکےساتھ چالان عدالت کیاجاۓگا۔