لاہور، کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 سال کا بچہ زخمی


لاہور کے علاقے لوئر مال میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 سال کا بچہ زخمی ہوگیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی اور ڈی ایس پی لوئر مال اور ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دیا۔

علاوہ ازیں لاہور کے علاقے سمن آباد میں گھریلو تنازع پر داماد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 4 افراد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا جبکہ الفیصل ٹاؤن میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 بھائی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شیخ رشید کا حراست کے دوران بھی دبنگ انداز برقرار

فوٹو، اسکرین گریب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار ہوئے کئی گھنٹے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *