لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ملتان روڈ پر شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کی جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز “کے مطابق لاہور کی سب سے بڑی مویشی منڈی شاہ پورکانجراں میں موجود جھونپڑیوں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ۔