لاہورہائی کورٹ بار کے امیدواران کے اعزاز میں مائیرز لاءکنلسٹنٹس کا عشائیہ ، وکلاءکی بڑی تعداد میں شرکت

لاہورہائی کورٹ بار کے امیدواران کے اعزاز میں مائیرز لاءکنلسٹنٹس کا عشائیہ ، …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائی کورٹ بار کے امیدواران کے اعزاز میںمائیرز لاءکنلسٹنٹس کی جانب سے گلبرگ میں عشائیہ دیا گیا جس میں سیکرٹری کے امیدوارمیاں عرفان ایڈدوکیٹ ،نائب صدر سہیل شفیق چوہدری ایڈووکیٹ ،لاہور بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عزیر عالم چوہدری ایڈووکیٹ ،نائب صدر خرم میرایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری زمان جعفر ڈوگرایڈووکیٹ ،حافظ نعیم ایڈووکیٹ ،عظمت سندھو ایڈووکیٹ سمیت  وکلا ءکی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب میں وزیراعلیٰ شکایات سیل کے وائس چیئرمین سلمان ناصراور اظہار احمد خان بھی بطور مہمان شریک ہوئے ۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مائیرز لاء کنسلٹنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)عامر خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے استاد اور ملک کے معروف قانون دان ایم ایم عالم چوہدری ایڈوکیٹ نے اپنی ساری زندگی قانون کی بالا دستی ،انصاف کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی جدوجہد میں مثالی کردار ادا کیا ہے ،جن کا نہ صرف قانون کے میدان میں اہم خدمات انجام دینے کی بنا پر احترام کیا جاتا ہے بلکہ عوامی اور سماجی خدمات کا اعتراف کیا جاتاہے،جن کے شاگردوں کے بھی شاگرد آج عدلیہ سمیت قانو ن کے اہم اداروں میں کلیدی اسامیوں پر تعینات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عزیر عالم چوہدری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لاہور کے وکلا ءکی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کام کریں گے ،ہم یہاں وکلاءکی فلاح و بہبوداور آئین کے محافظ کے طور پر اکٹھے ہوئے ہیں۔

عزیر عالم چوہدری ایڈووکیٹ نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سینئر ز نے اپنے کردار وعمل اور کمٹمنٹ کے ذریعے عدلیہ کو جس مقام تک پہنچایا ہم اس مقام پر پہنچانے کے لیے کوشش کریں گے اور اپنے بڑوں کے نام کو زندہ رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وکلاءکی فلاح و بہبود اور سائلین کو انصاف کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،بار کے باوقار کردار کو بحال کرنے کے لئے ہماری ٹیم دن رات ایک کرے گی ۔میاں عرفان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ صرف وکیل ہی نہیں پورا سماج تنزلی کا شکار ہے، ہمارا کام صرف وکالت کرنا نہیں بلکہ ہمارا کام سماج کو بدلنا بھی ہے،ضروری ہے کہ ہم سماج کو بہتر بنانے کے لیے اپنی جدوجہد کو ازسر نو تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ آئین کی حکمرانی،قانون کی بالادستی اور وکلاءکی فلاح کیلئے کام کرینگے ۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.