لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گیس ٹینکی دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حادثہ کباڑ کے گودام میں پیش آیا جہاں گیس کی ٹینکی کو کاٹنے کی کوشش کی گئی ، اس دوران زور دار دھماکہ ہوا اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کارروائی کو پہنچ چکی ہیں ۔