لاہور بچے اغواء کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور کے علاقے سندر میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے5 سالہ بچے کو اغواکر لیا گیا، واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سندر کے علاقے میں ایک نجی سوسائٹی سے پانچ سالہ بچے کو اغوا کیا گیا ہے، کئی روز گزرنے کے باوجود بچے کو ابھی تک بازیاب نہیں کروایا جاسکا۔

اغواء کو 14 روز گزر جانے کے باوجود بھی بچے کا تا حال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار بچے کو لے کر فرار ہوئے، ملزمان نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو تلاش کررہے ہیں، واقعے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شہری افطار اور ڈنر گورنر ہاؤس میں کرسکتے ہیں، گورنر سندھ

فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے شہریوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *