لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند

فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے، دھند کے باعث لاہور رنگ روڈ، ایسٹرن بائی پاس اور موٹر ویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

لاہور اور نواحی علاقوں میں دھند چھا گئی، دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے سیال موڑ تک، ملتان موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ تک اور ایم الیون سیالکوٹ موٹر وے کو لاہور سے سمبڑیال تک بند کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ناگزیر صورتحال میں سفر سے پہلے راستہ ایپ سے معلومات حاصل کریں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بائیڈن پاک امریکا تعلقات کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں: رکنِ امریکی کانگریس جم بینکس

رکنِ امریکی کانگریس جم بینکس—فائل فوٹو رکنِ امریکی کانگریس جم بینکس نے امریکی صدر جو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *