لاہور میں المرا فاونڈیشن کی فنڈ ریزنگ کیلئے تقریب کا اہتمام, افتخار ٹھاکر  سمیت کئی معروف شخصیات کی شرکت

لاہور میں المرا فاونڈیشن کی فنڈ ریزنگ کیلئے تقریب کا اہتمام, افتخار ٹھاکر  …

لاہور (ویب ڈیسک)  نجی ہوٹل میں المرا فاونڈیشن کی فنڈ ریزنگ کیلئے سی ای او صوفیہ وڑائچ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔  تقریب میں اہم سیاسی و کاروباری شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کے اہم افراد نے شرکت کی۔ سٹیج سیکریٹری کے فرائض معروف سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے سرانجام دیے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے ہوا ۔ صوفیہ وڑائچ نے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے شرکاء تقریب کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد میجر رشید وڑائچ نے 1995 میں جن فلاحی کاموں کا آغاز کیا وہ وہ آج المرا فاونڈیشن کے نام سے ایک تن آور درخت بن چکا ہے، اس ادارے کو رجسٹر ہوئے ایک سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے سال میں کیولری گراؤنڈ لاہور میں ایک بڑا گھر کرائے پر لیکر چھ یتیم بچوں کو بالکل گھر جیسا ماحول فراہم کیا گیا ہے،جہاں انہیں معاشرے کا مثالی فرد بنانے کے لئے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب ہم اس پراجیکٹ میں توسیع کر رہے ہیں اور ہماری خواہش ہے لاہور سمیت تمام شہروں میں آپ کے تعاون سے ایسے درجنوں ادارے قائم کئے جائیں۔

صوفیہ وڑائچ کا کہنا تھا کہ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، میں تقریب میں شرکت کرنے والے تمام احباب کی بہت شکر گزار ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد عباس ڈار کا کہنا تھا کہ یہ ایک فلاحی کام ہے یتیم بچوں کی کفالت آسان کام نہیں ہے لیکن صوفیہ واڑئچ نے اس نیک کام کو کرنے کو بیڑا اٹھایا ہے ہم سب کو اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ان بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت بہترین طریقے سے ہو سکے۔

اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنا صدقہ جاریہ ہے اور یہ ایک عظیم کام ہے بطور خاتون صوفیہ وڑائچ ان بچوں کی کفالت بخوبی سر انجام دے رہی ہیں المرا فاؤنڈیشن کی خاصیت یہ ہے کہ تمام بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ یہ بچے محرومیت کا شکار نہ ہوں.

تقریب کے اختتام پر نامور گلوکار حامد علی خان نے اپنی خوبصورت آواز میں سر بکھیرے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر شکریہ ، حافظ طاہر اشرفی کا خادم الحرمین شریفین اور ولی عہد کیلئے پیغام

سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر شکریہ ، حافظ طاہر اشرفی کا خادم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *