لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کو روکنے کیلئے کس چیز کا چھڑکاﺅ کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ جانئے 

لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کو روکنے کیلئے کس چیز کا چھڑکاﺅ کرنے کا فیصلہ کر …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں بڑھتی سموگ سے نمٹنے کے لیے بلدیاتی حکومت نے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاو¿ کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کمشنر لاہور کا کہناتھا کہ سموگ سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے پیش نظر یورو 2 پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگا دی جائے گی اور ایک ماہ کے لیے لاہور میں صرف یورو 5 پیٹرول کی سپلائی ہوگی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیف ٹریفک آفیسر لاہور سموگ کو ڈینگی اور کورونا سے زیادہ بڑا معاملہ قراردے چکے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کی روک تھام کے اقدامات سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے کہا تھا کہ سموگ ڈینگی اور کورونا سے بڑا معاملہ ہے جس پر جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ سموگ پر فوری اقدامات کے ساتھ لانگ ٹرم پلاننگ بھی کرنا ہوگی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی آئل ٹینکر کو بڑے حادثے سے بچالیا

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، آئل ٹینکر کو بڑے حادثے سے بچالیا    لاہور (ڈیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.