لاہور میں سموگ کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے بڑی پابندیاں عائد کردیں ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا عندیہ

لاہور میں سموگ کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے بڑی پابندیاں عائد کردیں ، خلاف …

 لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ ایک ماہ میں لاہور میں صرف یورو فائیو فیول سپلائی کیا جائے گا،کمشنر لاہور عارضی طور پر شہر میں یورو2فیول کی سپلائی پر بندش کو یقینی بنائیں گے ،یورو ٹوکے مینوفیکچررز اور ڈیلرز کو بتدریج یورو فائیو تیاری پر آمادہ کیا جائے گا،سکربرز کے بغیر چلنے والی فیکٹریوں کی تالہ بندی اور مزاحمت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،ٹائر ز، ربرز اور پلاسٹک جلانے والےکسی کارخانےکو کوئی رعایت حاصل نہیں ہو گی،انتظامی ادارے سموگ پرکنٹرول کےلیےعائد پابندیوں پر سختی سےعملدرآمد کو یقینی بنائیں گے،ریلیف کمشنر پنجاب بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی اور پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹوں کی بندش کے ذمے دار ہوں گے، محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس سڑکوں پر ٹریفک کے بہا پر کنٹرول اور سموگ کا سبب بننے والی سواریوں کی بندش کو یقینی بنانے کے علاوہ مستقبل میں ذرائع نقل و حمل کے لیے پائیدار پالیسی کی تیاری کے لیے ضروری اعداوشماراکٹھے کریں گے، مقامی ادارے فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کو یقینی بنائیں گے،محکمہ ماحولیات ائیر کوالٹی انڈکس سے ذریعے فضائی آلودگی سے مستند معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائے اس مقصد کے لیے محکمے کو تمام ضروری وسائل مہیا کیے جائیں گے۔ 

یہ تمام ہدایات وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے متعلقہ محکموں کو پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں وزرا کی انسداد سموگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے دوران دیں۔ صوبائی وزیر نے محکمہ پولیس اور ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ وہ سموگ پر کنٹرول کے لیے لانگ ٹرم اقدامات کے لیے باقاعدہ پالیسی سازی کو یقینی بنائیں۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں کمی کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی پک اینڈ ڈراپ کے لیے بسوں اور وینز کی دستیابی کی حوصلہ افزائی کی جائے،کوشش کریں کے گھروں میں ہر کام کے لیے الگ الگ گاڑی استعمال کرنے والے خاندان سموگ سیزن کے دوران رضاکارانہ طور پر ایک گاڑی کے استعمال پر آمادہ ہوں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سڑکوں پر آنے سے پہلے گاڑیوں میں دھواں کنٹرول کرنے والے پرزوں کی تنصیب کو لازمی قرار دے۔ گاڑیوں کے مینوفیکچرر اور ڈیلرز کو آمادہ کیا جائے کے وہ نئی گاڑیوں کی تیاری اور فروخت کے دوران اس امر کو یقینی بنائیں۔ لائسسنس کے اجرا کے وقت سواریوں کی ماحول سے موافقت کے مطابق صحت کی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے،ماحول دوست سواریوں کی خریدو فروخت کلین ایندھن کےاستعمال سکربرز کی تنصیب،بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کےلیےگرین فنانسنگ سےاستفادہ کیا جائے  ،سکولوں کی بندش مسئلے کا حل نہیں ہے،سموگ کی موجودہ کیفیت پر پہلے سے عائد پابندیوں پر عمل درآمد کے ذریعےبھی قابو پایا جا سکتا ہے تاہم اگر یہ صورتحال شدت اختیار کرتی ہے تو پھر صرف تعلیمی ادارے نہیں دفاتر اور کاروباری سرگرمیاں بھی بند کیں جائیں گی۔آئندہ ہفتے اجلاس میں تمام محکمے تفویض کردہ ذمہ داریوں کی رپورٹ پیش کریں گے۔ 

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پرویز الہٰی نے غنڈوں کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہے عطااللہ تارڑ

پرویز الہٰی نے غنڈوں کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہے ،عطااللہ تارڑ لاہور(ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.