لاہور میں علی الصبح بادل پھر برس پڑے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

لاہور میں علی الصبح بادل پھر برس پڑے ، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں علی الصبح بادل پھر برس پڑے ، مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش نے موسم مزید سرد کر دیا ۔ 

آج علی الصبح تقریباً لاہور کے تمام علاقوں میں   بادل برسے ، وقت کے ساتھ ساتھ بارش کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس کےباعث بچوں کو سکول جبکہ دیگر افراد کو روز مرہ کے معاملات کیلئے گھر سے نکلنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا ۔ بارش کے ساتھ ہی سردی کی شدت بھی بڑھ گئی جبکہ بجلی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہوا ۔ 

بارش کے باعث لاہور کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں جس کے باعث خواتین کو ناشتہ بنانا بھی مشکل ہو گیا ۔ ادھر بارش کے باعث لاہور سے سموگ کا مکمل خاتمہ ہو گیا  ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب میں  ہفتے کے روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

مزید :

قومیماحولیاتعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.