لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہوراور اس کے نواحی علاقوں میں علی الصبح شر وع ہونے والی بارش تاحال جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں لیسکو کے 90 سے زائد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کا نظام معطل ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث بجلی منقطع ہے ، بجلی سے محروم علاقوں میں جوہر ٹاون ، اچھرہ ، مزنگ، شادی پورہ ، راوی روڈ ،شادمان ، برانڈرتھ روڈ، شاہ جمال ، علی پارک ، رائل پارک ، شاہدرہ ، بیگم کوٹ ،داتا نگر اور سگیاں شامل ہیں۔