لاہور میں  فضائی آلودگی کا راج ، ہائیکورٹ نے نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا حکم دے دیا

لاہور میں  فضائی آلودگی کا راج ، ہائیکورٹ نے نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے فضائی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا حکم دے دیا جبکہ سکول بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ  حکومت پنجاب نجی اداروں میں نصف سٹاف سے متعلق فوری نوٹیفکیشن جاری کرے، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع بارے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کئے جائیں ، سموگ پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن سعی کریں ۔

واضح رہے کہ لاہور کی فضا آج بھی دنیا بھر میں سب سے آلودہ رہی ، سموگ کے باعث شہریوں کو سانس کی بیماری اور آنکھوں کی جلن کا سامنا ہے  ۔ کوٹ لکھپت میں ائیر کوالٹی انڈیکس 563 ریکارڈ کی گئی ۔ گلبرگ میں اے کیو آئی  564 ، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں اے کیو آئی  487 ، علامہ اقبال ٹاؤن میں  422  ریکارڈ کی گئی ۔ 

ماہرین کے مطابق بارش ہی سموگ سے نجات دلا سکتی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

ہیلتھ کارڈ سسٹم جاری رہیگا مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں : سربراہ محکمہ صحت

ہیلتھ کارڈ سسٹم جاری رہیگا، مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا چاہتے … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.