لاہور میں ویگو ڈالے پر اسلحے کی نمائش کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار


لاہور میں ویگو ڈالے پر اسلحے کی نمائش کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) ڈولفن سکواڈ نے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی کی۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران پٹرولنگ ڈیفنس کے علاقے میں ڈالے پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان شاہراہ عام پر سرعام اسلحہ کی نمائش کررہے تھے۔ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ ملزمان نے ایلیٹ فورس سے مشابہ یونیفارم پہن رکھا تھا، ان کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ ، 3رائفلز،3 پستول میگزینز اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان بلال،سفیان،عمار اور قاسم کو تھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ایس پی ڈولفن صاعد عزیز نے کہا کہ پرائیویٹ گارڈز کی ڈالہ کلچر پر اسلحہ کی نمائش عوام کو ہراساں کرنے کے زمرے میں آتی ہے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.