لاہور میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا

لاہور میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹاؤن شپ کے علاقہ میں ڈولفن اہلکار کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈولفن ٹیم 349 معمول کے مطابق ڈیوٹی پر تھی اور اس دوران  ڈولفن ٹیم محفل کے قریب آگ کی طپش لے رہی تھی۔ محفل میں دو لڑکوں کے درمیان لڑائ ہوئی۔ محفل میں موجود ایک لڑکے نے قریب بیٹھے ڈولفن اہلکاروں کو لڑائ کی اطلاع دی۔ ڈولفن اہلکاروں نے لڑائ کی اطلاعات دینے والے لڑکے کو 15 کی کال چلانے کا کہا۔ ڈولفن اہلکار 15 کی کال پر پہنچے تو زخمی بخت خان ڈولفن اہلکاروں کو دیکھ کر باگ کھڑا ہوا۔ ڈولفن اہلکار فیصل نے زخمی طلاب علم بخت خان کا پیچھا کیا۔ ڈولفن اہلکاروں کو موقع پر بتایا گیا کہ بھاگنے والے طالب علم کے پاس اسلحہ بھی ہے۔ڈولفن اہلکار نے طالب علم بخت خان کے نہ رکنے پر فائرنگ کر دی،اہلکار فیصل کا فائر طالب علم بخت خان کے جسم میں آر پار ہو گیا۔اہلکار فیصل کو موقع پر موجود عوام نے دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا،تاہم  زخمی طالب علم کی زخمی حالت میں تلاشی لینے پر کچھ بھی برآمد نہ ہوا۔

ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں ڈولفن اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایسے لوگ ہمارے محکمے کا حصہ رہنے کے بلکل قابل نہیں۔زخمی طالب علم کے دو آپریشن کامیاب ہو گئے ہیں۔ امید ہے زخمی طالب علم بہت جلد صحتیاب ہو جائے گا۔زخمی طالب علم کی فیملی کو انصاف فراہم کریں گے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.