لاہور کی سڑکوں پر نوجوان لڑکی کی موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کی ویڈیو وائرل پولیس متحرک

لاہور کی سڑکوں پر نوجوان لڑکی کی موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کی ویڈیو وائرل، …

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں لڑکیاں بھی ون ویلنگ جیسے خطرناک کرتب کرتی نظر آنے لگیں، ایک لڑکی کی وَن ویلنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو انتہائی خطرناک انداز میں موٹرسائیکل پر بیٹھی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں لڑکے ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک انڈر پاس میں سے گزرتے ہیں۔ ایک منچلے کی موٹرسائیکل پر لڑکی بھی انتہائی خطرناک انداز میں پیچھے بیٹھی نظر آ رہی ہے۔

اسی ویڈیو میں بعد میں وہ لڑکی موٹر سائیکل پر  آگے بیٹھی نظر آتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلر اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والے ون ویلرز کی تلاش جاری ہے، کسی کو بھی ون ویلنگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.