لاہور کی فضا آج بھی دنیا بھر میں آلودہ ترین قرار

لاہور کی فضا آج بھی دنیا بھر میں آلودہ ترین قرار

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی فضا پر چھائی سموگ چھٹنے کا نام نہیں لے رہی ، لاہور کی فضا آج بھی دنیا بھر میں آلودہ ترین قرار  دی گئی ۔

پنجاب کے وسطی علاقے سموگ سمیت فضائی آلودگی کی زد میں ہیں ، آج صبح پھر لاہور کی فضا کو دنیا بھر میں آلودہ ترین قرار دیا گیا ہے ،لاہور کی فضا میں پارٹیکو لیٹ میٹرز کی تعداد 425 ریکارڈ کی گئی ۔

اس فہرست میں پنجاب کا ہی دوسرا شہر ساہیوال دوسرے نمبر پر ہے ، ساہیوال میں پارتیکو لیٹ میٹرز کی تعداد 407 ، بہاولپور میں  370، گوجرانوالہ میں  327  جبکہ لاہور کے مضافاتی علاقے رائیونڈ میں 267 ریکارڈ کی گئی ۔

فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے آلودہ شہروں کی فہرست میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا نمبر ہے جہاں پارتیکولیٹ میٹرز کی تعداد 293 ہے جبکہ چین کا شہر ووہان بڑے شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ۔

ماضی میں کراچی دنیا کا فضائی آلودگی کے لحاظ سے سر فہرست شہر تھا مگر اب کراچی بہتری کے بعد 11ہویں نمبر پر آگیا ہے ، کراچی میں پارٹیکو لیٹ میٹرز کی تعداد 160 ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کو ہسپتال سے گرفتار کرلیا گیا

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کو ہسپتال سے گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *