لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری سے 10 ملزم فرار لیکن اب تک کتنے گرفتار کیے جا سکے؟ پولیس نے دعویٰ کردیا

لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری سے 10 ملزم فرار لیکن اب تک کتنے گرفتار کیے جا سکے؟ …

لاہور (ویب ڈیسک)پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری کے بخشی خانے سے فرار ہونے والے 10 میں سے چھ  قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں احمد علی ،حیدر علی، فیصل ، پرویز، جاوید اور احسان شامل ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز نے بتایا کہ  کچہری سے فرار  6 قیدیوں کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری واقعے میں قتل اور ڈکیتی کے ملزم سمیت 10 دیگر ملزمان فرار ہوئے تھے جب کہ دیگر قیدیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہورکی ماڈل ٹاؤن کچہری میں قیدیوں کے گروپوں میں جھگڑا ہوا جسے روکنے کیلئے پولیس نے بخشی خانےکا دروازہ کھولا تو قتل کے دو  ملزمان سمیت 10 قیدی فرار ہوگئے تھے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا

حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا لاہور (ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.