لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں ڈاکو گھر سے کتنا مال لوٹ کر فرار ہو گئے؟ سن کر آپ سکتے میں آ جائیں گے 

لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں ڈاکو گھر سے کتنا مال لوٹ کر فرار ہو گئے؟ سن کر آپ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں ڈاکو ایک گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 5 ڈاکو جوہر ٹاو¿ن میں ڈاکٹر نسیم محمود چوہدری کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر ان پر تشدد کر کے تین کروڑ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔متاثرہ گھر والوں کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو ایک کروڑ روپے نقدی، 160 تولے سونا، ہیرے اور قیمتی گھڑیاں لیکر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نسیم محمود چوہدری نے گھر میں کلینک بنا رکھا ہے، ڈاکو پہلے کلینک میں داخل ہوئے اور ملازم کو یرغمال بنا کر گھر میں گھس گئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو جاتے ہوئے ملازم کی موٹر سائیکل بھی ساتے لے گئے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

لاہور  پولیس کی  ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر آنسو گیس کی  شیلنگ  

لاہور  پولیس کی  ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر آنسو گیس کی  شیلنگ   لاہور ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published.