لاہور کے علاقے کاہنہ میں گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق بیٹا زخمی 

لاہور کے علاقے کاہنہ میں گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ، بیٹا زخمی 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  لاہور کے علاقے کاہنہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ سے بیٹا زخمی ہو گیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق  کاہنہ میں سلامت علی  اپنی بیوی زبیدہ اور بیٹے کے ہمراہ کار پر سوار جا رہاتھا کہ  پولیس سٹیشن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے سلامت اپنی بیوی سمیت موقع پر ہی دم  توڑ گیا ۔

فائرنگ کے بعد ملزمان  جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ، پولیس نے  زخمی بیٹے اور جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں ، پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار نے  واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  رپورٹ طلب کر لی  اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

شہبازگل کا معاملہ، آئی جی جیل خانہ جات کا وفاق سے تعاون کرنے کا فیصلہ، تحریک انصاف کو واضح کردیا، فواد چودھری کی تردید

شہبازگل کا معاملہ، آئی جی جیل خانہ جات کا وفاق سے تعاون کرنے کا فیصلہ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.