لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم عابد نے احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی ، عابد کے ساتھی مدعی پارٹی سے الجھ پڑے ۔ملزم عابد کی ضمانت جسٹس طارق سلیم شیخ کی جانب سے مسترد کی گئی ، ملزم کے خلاف تھانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج ہے ، تحقیقات جاری ہیں ۔