لاہور ہائیکورٹ نے عدت پوری کیے بغیر شادی کرنے والی خواتین کے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے عدت پوری کیے بغیر شادی کرنے والی خواتین کے متعلق اہم فیصلہ …

ویب ڈیسک(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ خواتین کا عدت کے بغیر شادی کا اقدام زنا کے زمرے میں نہیں آتا، عدت گزارے بغیر شادی فاسد ہوسکتی ہے لیکن اسے باطل قرار نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ نے عدت مکمل کیے بغیر شادی کو زنا قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے امیر بخش کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،  درخواستگزار نے سابقہ بیوی آمنہ کی عدت پوری کئے بغیر دوسری شادی پر زنا کے مقدمے کے لیے رجوع کیا تھا۔  درخواستگزار امیر بخش نے موقف اپنایا تھا کہ  آمنہ نے عدالت سے تنسیخ نکاح کا فیصلہ لے کر اگلے روز اسماعیل سے شادی کر لی۔   عدالت  نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگرموقف کو درست مان بھی لیا جائے تب بھی شادی باطل نہیں۔ 

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.