لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو  چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے 

لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو  چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کا کنکشن نہ لگانے کے خلاف کیس میں عدم پیشی پر  لیسکو چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کا کنکشن نہ لگانےکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت لیسکو کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا ، جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا  کہ لیسکو کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت پیش نہیں ہوا ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

عدالت نے لیسکو چیف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دیے اور لیسکو چیف کو 23 نومبر کو ضمانتی مچلکے جمع کرا کر پیش ہونے کا حکم دیا  ۔

عدالت نے بجلی کا کنکشن نہ لگانے کے خلاف کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

گجرات میں سپین پلٹ 2 بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین قاتل کا پتہ چل گیا

گجرات میں سپین پلٹ 2 بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کا پتہ چل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.