لاہور ہائی کورٹ نے نکاح نامے میں اہم تبدیلی کا حکم دے دیا

لاہور ہائی کورٹ نے نکاح نامے میں اہم تبدیلی کا حکم دے دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نکاح نامے میں اشیاءکی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دے دیا۔ فیصلے کے مطابق فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں تو علیحدہ لکھوائیں۔عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے نکاح نامے میں نقد، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کے لیے علیحدہ کالم بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لیے انتظامات کیے جائیں۔حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے۔جسٹس مرزا وقاص روف کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ واصف علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

خواتین کے ذریعے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر نازیبا ویڈیو بنانے اور پھر بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والا گروہ بے نقاب، ملزم گرفتار

خواتین کے ذریعے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر نازیبا ویڈیو بنانے اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.