لتا منگیشکر کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ہے: ڈاکٹرز

فوٹو فائل

عالمی وبا کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت نے بتایا کہ ’لتا منگیشکر اب بھی آئی سی یو وارڈ میں ہیں لیکن ان کی صحت میں معمولی بہتری آئی ہے۔‘

ڈاکٹر پریت نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 92 سالہ گلوکارہ کو اگلے 10 سے 12 دن تک اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لتا منگیشکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد گلوکارہ میں گزشتہ روز نمونیا کی بھی تشخیص ہوگئی تھی۔

گلوکارہ کے کورونا میں مبتلا ہونے اور آئی سی یو میں داخل ہونے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کی صحت کے حوالے سے پریشان تھے۔

بعد ازاں ان کی بھانجی کا کہنا تھا کہ ’دی دی اس وقت بالکل بہتر ہیں، وہ ایک فائٹر اور فاتح ہیں اور اسی سے ہم انہیں اتنے برسوں سے جانتے ہیں۔‘

ساتھ میں انہوں نے گلوکارہ کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

لال سنگھ چڈھا کی ناکامی، عامر خان ڈسٹری بیوٹرز کو نقصان کا معاوضہ ادا کریں گے؟

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے ذریعے چار سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published.