لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج ، سیف سٹی کے کیمرے خراب نکلے، حملہ آوروں کی شناخت نہ ہو سکی

لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج ، سیف …

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ مسلم ٹاون میں درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ رات بلخ شیر کونا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق بلخ شیر کینال روڈ سے کریم بلاک کی طرف جا رہے تھے یونیورسٹی کے بالمقابل گیٹ پر رکے اور دوست کا انتظار کرنے لگے کہ 2 نامعلوم افراد آئے اور ہاتھ میں پسٹل پکڑ کر گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا ۔ انہوں نے جان بچاتے ہوئے گاڑی بھگائی۔نا معلوم ملزمان نے پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کر دی۔ بلخ شیر کا کہنا ہے کہ “میں وکیل ہوں میرے والد سیاستدان ہیں قبل ازیں دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں ہمارے ہائی پروفائل کیسسز زیر التوا ء ہیں۔مجھے جان سے مارنے کی نیت سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔میرا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے”۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اطہر اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے مدعی مقدمہ جو کہ زخمی حالت میں ہسپتال میں موجود ہے اس سے بھی ملاقات کی گئی ہے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے  تاہم انہوں نے کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا سیف سٹی کے کیمرے خراب ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکلوں کا تا حال علم نہیں ہو سکا زخمی کے ٹھیک ہونے پر ان کی مدد سے ملزمان تک پہنچا جائے گا۔

مزید :

رپورٹر پاکستان علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

فیصل آباد موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا

فیصل آباد، موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *