لودھراں میں المناک واقعہ شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے تندور میں جلادیے

لودھراں میں المناک واقعہ ، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے تندور میں …

لودھراں (آئی این پی) لاپتہ خاتون کا قاتل اس کا شوہر نکلا جس نے بیوی کو غیرت کے نام پر بے دردی سے مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑپکا سے لاپتا خاتون کو اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کیا،پولیس حکام کے مطابق ملزم نے بیوی کے ٹکڑے کرکے تندور میں جلادیے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر ہی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل مقتولہ کے والد سے کہا کہ ان کی بیٹی بھاگ گئی ہے جس پر مقتولہ کے والد نے اپنے داماد پر بیٹی کے قتل کے شبہ کا اظہار کیا، ملزم کوحراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نےاعتراف جرم کرلیا۔ 

مزید :

علاقائیپنجابلودھراں




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ سابق سینیٹر نجمہ حمید انتقال کر گئیں, وزیراعظم کا اظہار تعزیت

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ سابق سینیٹر نجمہ حمید انتقال کر گئیں, … راولپنڈی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *