لوٹوں کو غدار کہاتو کونسی غلط بات ہے؟فیاض الحسن چوہان کا سابق خاتون اول کی لیکڈ آڈیو پر موقف


لوٹوں کو غدار کہاتو کونسی غلط بات ہے؟فیاض الحسن چوہان کا سابق خاتون اول کی …

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافیاض الحسن چوہان کا  کہنا ہے کہ سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی لیکڈ آڈیو میں اگر لوٹوں کو غدار کہا گیا ہے تو اس میں کونسی بات غلط ہے ؟

نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق پنجاب اسمبلی کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں پری پول ریگنگ ہو رہی ہے،الیکشن اسٹنٹ کے طورپر حمزہ شہباز نے عوام کو 100 یونٹ مفت بجلی کا سہانہ خواب دکھایا حالانکہ یہ معاملہ وفاق کاہے یہ حمزہ کے دائرہ اختیارمیں ہی نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ آخری ایک 2 ماہ میں ٹیلی فون ٹیپ کرنےکی کوشش کی گئی جس سے سازش ثابت ہوتی ہے لیکن سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی لیکڈ آڈیو میں اگر لوٹوں کو غدار کہا گیا ہے تو اس میں کونسی بات غلط ہے ؟

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ جتنی مرضی آڈیو ریکارڈ کریں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور عمران خان کے مشن کو شکست نہیں دی جاسکتی۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

حکومت پنجاب کا مستحق  لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا مستحق  لوگوں کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.