لوگوں نے لاہور میں ریلوے پٹڑی چوری کرنے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑ لیا، ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا


لوگوں نے لاہور میں ریلوے پٹڑی چوری کرنے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑ لیا، ٹرین …

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اور مقامی لوگوں نے لاہور میں ریلوے پٹڑی چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پٹری چرانے کی کوشش کرنے والا ملزم حجرہ کالونی کا رہائشی ہے۔

ملزم کو پٹری اکھاڑتے ہوئے دیکھ کر مقامی لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کو مطلع کر دیا۔ پولیس اور ریلوے حکام اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی ریلوے ٹریک سے مواد چوری کر لیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

آپ نے ہمیں قابل فخر بنادیا شاباش چیمپئن مریم نواز

” آپ نے ہمیں قابل فخر بنادیا ، شاباش چیمپئن” مریم نواز    لاہور ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published.