لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے مسلم ٹاؤن میں لڑکی کا پیچھا کرکے اسے نازیبا اشارے کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
مسلم ٹاؤن میں ملزم نے ایک لڑکی کا پیچھا کرکے اسے نازیبا اشارے کیے ۔ لڑکی نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا اور اس سے مزید تفتیش شروع کردی ۔