لگتا ہے بلدیاتی کے بجائے عام انتخابات ہو جائینگے: خواجہ آصف

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف —فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات ہو جائیں گے۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ بیساکھیوں والی حکومت سے جلد چھٹکارا مل جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ 15، 20 روز میں اس حوالے سے صورتِ حال واضح ہو جائے گی، ہمارے قائد صرف نواز شریف ہیں، ہم سب انہی کے ورکر ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا نعرہ ہے کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘ جس پر عمل ہو گا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ساڑھے 3 سال عوام پر جو گزری ہے وہی بیان کر سکتے ہیں، اجتماعی سوچ کبھی بھی غلط نہیں ہوتی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

جسٹس منصور علی شاہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ یا پیج نہیں، ترجمان سپریم کورٹ

جسٹس منصور علی شاہ۔فوٹو فائل ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.