لیور ٹرانسپلاٹ ، بون میرو و دیگر امراض میں مبتلا 6 مستحق مریضوں کے علاج کیلئے 96 لاکھ 44 ہزار روپے جاری 

لیور ٹرانسپلاٹ ، بون میرو و دیگر امراض میں مبتلا 6 مستحق مریضوں کے علاج کیلئے …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعلیٰ پنجاب نے  لیورٹرانسپلانٹ،بون میرو اور دیگر امراض میں مبتلا6 مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے96 لاکھ 44  ہزار  روپے کے فنڈزجاری کر دیے ۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق منڈی بہاءالدین کی رہائشی زاہدہ حماد جو آرمڈ فورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر راولپنڈی میں زیر علاج ہیں کے لئے  15 لاکھ روپے، محلہ پیر عبدالرحمن لاہور کینٹ کے رہائشی عادل منیر کے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 25 لاکھ 94 ہزار روپے، لاہور جناح ہسپتال میں زیر علاج  ایبٹ روڈ سیالکوٹ کے رہائشی محمد شفیق کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے 15 لاکھ روپے ، چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج قوت سماعت سے محروم  بدر کالونی پتوکی ضلع قصور کے رہائشی  احمد نبیل  کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کئے ۔

اعظم گاڈرن ملتان روڈ لاہور کے رہائشی قوت سماعت سے محروم محمد برہان کے علاج معالجے کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے ، وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن لاہور کی رہائشی قوت سماعت سے محروم ام ہانی کے علاج معالجے کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے  کے فنڈز جاری کئے گئے ۔

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ایک عبادت ہے، جہاں تک ممکن ہوامستحق مریضوں کے علاج کیلئے تعاون کریں گے، جب تک اللہ تعالیٰ نے منصب دیا ہے،دکھی انسانیت کے دکھ بانٹتا رہوں گا، آئندہ بھی ایسے کام کریں گے جس سے دکھی انسانیت کا بھلا ہو۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کا وہ ضلع جہاں طلاق اور خلع کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

پنجاب کا وہ ضلع جہاں طلاق اور خلع کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا راولپنڈی(مانیٹرنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.